the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

مونگیر ۲۵؍مئی (یواین آئی) : بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کہا کہ ان کی زندگی رہے یا نہ رہے، وہ ریاست میں مکمل شراب بندی کے اپنے فیصلے پر ڈٹے رہیں گے۔ مسٹر کمار نے یہاں جیویکا بہنوں کے ایک پروگرام میں کہا کہ شراب کے کاروباری بہار حکومت کے خلاف گہری سازش رچ رہے ہیں اور ریاست میں جنگل راج ہونے کی افواہ پورے ملک میں پھیلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شراب کے کاروباریوں کی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ ریاست کے عوام خاص طور پر خواتین اس معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ بہار میں منگل راج ہے اور قانون کا راج قائم ہے ۔ انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں محض ایک مہینے میں قتل کے واقعات میں 39 فیصد، ڈکیتی کی وارداتوں میں 54 فیصد، لوٹ کے واقعات میں 25 فیصد، تاوان کے لئے اغوا کے واقعات میں 73 فیصد، خواتین کو



ہراساں کئے جانے کے واقعات میں 28 فیصد، چھینا جھپٹی کے واقعات میں 20 فیصد اور سڑک حادثات میں 37 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔مسٹر کمار نے اسی کے ساتھ کہا کہ گیا اور سیوان میں افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں ۔سرکار نے دونوں واقعات کو نہایت سنجیدگی سے لیا ہے۔دونوں واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں آبی وسائل کے وزیر راجیو رنجن سنگھ، پنچایت راج کے وزیر کپل دیو، آفت محکمہ کے وزیر چندر شیکھر، دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار، دیہی امور کے وزیر شیلیش کمار اور سماجی بہبود کے وزیر منجو ورما بھی شامل ہوئے ۔ریاست کے چیف سکریٹری انجنی کمار سنگھ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس پی کے ٹھاکر اور دیگر کئی سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی نے اس سے پہلے یہاں آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ایئرا سٹرپ اور ائر ٹرمینل کا افتتاح کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.